اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سے ایک ہزار دو سو چھپین قیدیوں کی سزائيں معاف یا کم کرنے کا حکم جاری فرمایا ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آيت ا للہ صادق آملی لاریجانی نے عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سے رہبرانقلاب اسلامی سے درخواست کی تھی کہ ایک ہزار دو سو چھپن سزا یافتہ قیدیوں میں سے بعض کی سزاؤں میں کمی فرمائيں اور بعض کو معاف فرمائيں، رہبرانقلاب اسلامی نے اس درخواست سے موافقت فرمائي ہے۔
.......
/169